Daily Din News
ن لیگ کو ایک اور جھٹکا،اہم وزیر مستعفی ہوگیا

ن لیگ کو ایک اور جھٹکا،اہم وزیر مستعفی ہوگیا


وزیر مملکت برائے مواصلات عبدالحکیم بلوچ نے اپنی وزارت سے استعفیٰ دے دیاہے۔تفصیلات کے مطابق عبدالحکیم بلوچ 2013 کے عام انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ پر این اے 258 کراچی 20 سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے جبکہ انہیں 5 جون 2014 کو وزیر بنایا گیاتھا تاہم انہوں نے 26 مئی 2016 کو اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ انہوں نے اپنا استعفیٰ وزیر اعظم ہاو¿س کو بھجوادیا ہے تاہم وزیر اعظم ہاو¿س نے استعفیٰ موصول ہونے کی تردید کردی ہے اور کہا ہے کہ ابھی تک وزیر مملکت کا استعفیٰ موصول نہیں ہوا۔ دوسری طرف وزیر مملکت برائے مواصلات عبدالحکیم بلوچ نے اپنے استعفیٰ سے متعلق کہا ہے کہ وزیر اعظم سے ملاقات میں تحفظات سے آگاہ کردیا تھا اور استعفیٰ ذاتی وجوہات کی بنا پر دیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں