Daily Din News
پاکستانی فلم شورشرابا کا آفیشل ٹریلر جاری

پاکستانی فلم شورشرابا کا آفیشل ٹریلر جاری

پاکستانی فلم شورشرابا کا آفیشل ٹریلر جاری کر دیا گیا فلم عید الفطر پر سینماگھروں کی زینت بنے گی فلم میں
اداکارہ میرا اور گلوکارہ رابی پیر زادہ مرکزی کرداروں میں نظر آئیں گی یہ رابی پیر زادہ کی ڈیبیو فلم ہے    

کامیڈی سے بھرپور فلم شور شرابا کی شوٹنگ صرف 55 دن میں مکمل کی گئی ہے جس کو انڈین ڈائریکٹر حسنین حیدرآبادوالا نے ڈائریکٹ اور کوریو گرافی ریشماخان نےکی ہے فلم کی کہانی سہیل خان نے لکھی ہے فلم میں رابی پیرزادہ عدنان میرا اور مصطفی قریشی اپنی اداکاری کے جوہر دکھائیں گے فلم کے پروڈیوسر سہیل خان کا فلم کے بارے میں کہنا ہے کہ چاہے ڈائریکٹر اور کوریوگرافر انڈین ہیں لیکن فلم پیور پاکستانی ہے




متعلقہ خبریں