Daily Din News
جے آئی یوتھ کے زیر اہتمام فٹ بال ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب کا انعقاد

جے آئی یوتھ کے زیر اہتمام فٹ بال ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب کا انعقاد

جے آئی یوتھ کے زیر اہتمام فٹ بال ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا،،، ٹورنامنٹ میں لاہور کے مختلف علاقوں سے ساٹھ ٹیمیں حصہ لیں گی۔
ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب کے موقع پر جماعت اسلامی کے قائدین کا حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہنا تھا کہ حکومت نوجوان نسل کو مثبت سرگرمیاں فراہم کرنے میں ناکام رہی ہے،جس کی وجہ سے ملک کا قیمتی سرمایہ بے راہ روی کا شکار ہو ہے۔جماعت اسلامی نے ہمیشہ سے نوجوان نسل کی تربیت اور اصلاح کی کوشش کی ہے۔افتتاحی تقریب کے موقع پر سیکریٹری جنرل جے آئی یوتھ پاکستان عثمان جاوید،،،صدر جے آئی یوتھ لاہورشاہد نوید ملک،،،سابقہ ایم پی اے سید احسان اللہ وقاص،امیر جماعت اسلامی وسیم اسلم قریشی,،،خالد احمد بٹ سمیت کارکنان کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔


متعلقہ خبریں