Daily Din News
کو آگسٹا  آبدوزوں کی فراہمی کےمعاہدے پر کک بیکس

کو آگسٹا آبدوزوں کی فراہمی کےمعاہدے پر کک بیکس

فرانس کے سابق وزیراعظم بڑی مشکل میں پھنس گئے،،، بڑے کرپشن اسکینڈل کا سامنا۔۔ سابق وزیراعظم ایڈورڈ بلادرپر پاکستان کو آگسٹا  آبدوزوں کی فراہمی کےمعاہدے پر کک بیکس وصول کرنے کا الزام ہے۔

ڈیلی ٹیلی گراف کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کو آگسٹاآبدوزوں کے فراہمی کے معاہدے میں وصول ہونے والےکمیشن کو سابق وزیراعظم نے 1995میں اپنی صدارتی مہم میں استعما ل کیا۔ نوے کی دہائی میں فرانس کی جانب سے پاکستان کو فراہم کی گئی آگسٹا کلاس سب میرین کی خفیہ ادائیگیوں کے حوالے سے طویل عرصے سے تحقیقات جاری ہیں۔ 2002 میں کراچی میں ایک خودکش دھماکے نتیجے میں 11 فرانسیسی انجنئیرز سمیت 15 افراد مارے گئے تھے  جس کے بعد واقعے کی عدالتی تحقیقات کا حکم دیا گیا تھا  دھماکے کا الزام پہلے القاعدہ پر عائد کیا گیا تھا تاہم بعد ازاں یہ کک بیک کے لین دین کا شاخسانہ ثابت ہوا  ۔فرانس کے  سابق صدر نکولس سرکوزی جو بلادر کی انتخابی مہم کے ترجمان بھی رہ چکے ہیں ،سابق وزیر اعظم کے کسی بھی کرپشن اسکینڈل میں ملوث ہونے کی پہلے ہی سختی سے تردید کر چکے ہیں یادرہے یہ الیکشن بلادر ہار گئے تھے اور صدر جیکوئس شیراک منتخب ہوئے تھے۔ ٹیلے گراف کی رپورٹ کے مطابق اس سودے میں پاکستانی عہدیداروں نے80 ملین یورو کی رشوت یا کک بیک نہ ملنے پر فرانس کو سزادی تھی ۔ سابق وزیراعظم بلادر نے فیصلے کو اعلی عدالت میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے



متعلقہ خبریں