Daily Din News
جے آئی ٹی سے بچ بھی گئےعوام نہیں چھوڑیںگے

جے آئی ٹی سے بچ بھی گئےعوام نہیں چھوڑیںگے

بلاول بھٹو زرداری کی وزیراعظم کو للکار کہتےہیں میاں صاحب آپ اس عمر میں بھی جھوٹ بولتے ہیں، آپ نےلوگوں کی زندگی عذاب میں ڈال دی،جے آئی ٹی سے بچ بھی گئےعوام نہیں چھوڑیںگے،

پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے نوری آباد میں 100 میگاواٹ کا پاور پلانٹ کا افتتاح کیا. اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری نےنواز شریف پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ عوام کو اندھیروں میں ڈالنے والے صرف آپ ہو، اورآپ نے جو بویا ہے وہی کاٹ رہے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ پاورپلانٹ کو شروع کرنے کا فیصلہ آصف علی زرداری کا تھا،جسے ہم نے کامیاب بنایاہے۔وزیراعظم کو غریب عوام کی کوئی فکر نہیں، ہم نے پاور پلانٹ خرید کر بجلی کے الیکٹرک کو دینے کا فیصلہ کیاہے تاکہ عوام کو مشکلات نہ ہوں۔



متعلقہ خبریں