Daily Din News
بھارتی پولیس نے حریت رہنما یاسین ملک کو گرفتار کر لیا

بھارتی پولیس نے حریت رہنما یاسین ملک کو گرفتار کر لیا

حریت رہنما برہان وانی کے جانشین  سبزر احمد بھٹ کی شہادت کے بعد بھارتی پولیس نے حریت رہنما یاسین ملک کو  بھی گرفتار کر لیا۔  جبکہ سید علی گیلانی اور میر واعظ عمر فاروق  کو گھروں میں نظر بند  کر دیا گیا ۔

بھارتی پولیس نے حریت رہنما یاسین ملک کو گرفتار کر لیا۔ یاسین ملک گزشتہ روز شہید کشمیری نوجوان سبزر احمد بھٹ کی رہائش گاہ پر گئے تھے۔ مقبوضہ کشمیر میں مبینہ طور پر بھارتی فورسز سے جھڑپوں کے دوران ہلاک ہونے والے کشمیری حریت پسند رہنما سمیت دیگر  نوجونوں کی ہلاکت کے بعد وادئ میں مکمل ہڑتال ہے جبکہ پُرتشدد مظاہروں کا سلسلہ پھر سے شروع ہونے کے بعد  کر فیو نافذ کر دیا گیا ۔ مقبوضہ وادی میں انٹرنیٹ اور موبائل فونز سروس بھی گزشتہ روز  سے بند ہے۔ بھارتی فوج کے ترجمان نے الزام عائد کیا  ہے کہ  سبزر احمد بھٹ اور اس کے دیگر ساتھی ایل او سی پر آزاد کشمیر کی جانب سے بھارت کے زیر اثر علاقے میں داخل ہوئے تھے جنہیں بھارتی فوج نے ہلاک کردیا۔



متعلقہ خبریں