Daily Din News
سندھ کے عوام کے ساتھ بہت بڑی زیادتی

سندھ کے عوام کے ساتھ بہت بڑی زیادتی

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے سندھ کے مختلف شہروں میں بجلی کی طویل اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا نوٹس لیتے ہوئے کہا ہے وفاقی حکومت کی جانب سے سندھ کے عوام کے ساتھ زیادتی کی جارہی ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے وفاقی حکومت کے دعووں پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کے الیکٹرک، حیسکو اور سیسکو نے رمضان میں لوڈ شیڈنگ میں کمی اور سحر و افطار کے اوقات میں میں لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی لیکن اس کے باوجود گزشتہ رات کراچی سمیت سندھ کے کئی شہروں میں طویل اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کر کے عوام کو پریشان کیا گیا۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ وفاقی حکومت کا سندھ کے ساتھ رویہ ٹھیک نہیں اور وفاق کی جانب سے صوبے کے عوام کے ساتھ زیادتی کی جا رہی ہے۔



متعلقہ خبریں