Daily Din News
کراچی میں سحری کے اوقات اندھیرے میں

کراچی میں سحری کے اوقات اندھیرے میں

کراچی میں سحری کے اوقات میں بڑے بریک ڈائون کے بعد بیشتر علاقوں میں تین گھنٹے بعد بجلی بحال ہوگئی، متعدد علاقے اب بھی بجلی سے محروم ہیں جامشورو میں 500 کے وی کی ہائی ٹیشن لائن ٹرپ کرنے سے کراچی ، حیدر آباد ، جامشورو سندھ کے دیگر اضلاع کو بجلی کی فراہمی معطل ہوئی ۔ شہر قائد کے ستر فیصد سے زائد علاقے تاریکی میں ڈوب گئے ۔ شہریوں نے پہلی سحری اندھیرے میں کی ۔ کراچی میں سحری کے اوقات میں ہونے والے بڑے بریک ڈائون کے تین گھنٹے کے بعد بجلی کی بحالی شروع ہوئی ۔ بیشتر علاقوں میں بجلی کی فراہمی بحال ہوگئی جبکہ متعدد علاقے اب بھی بجلی کی عدم فراہمی سے متاثر ہیں ۔ اورنگی ٹائون ، بلدیہ ٹائون ، سرجانی ، گلستان جوہر ، ملیر ، لانڈھی ، کورنگی ، لیاقت آباد ، بفرزون ، اولڈ سٹی ایریا کے بعض علاقوں کی بجلی کئی گھنٹے گذرنے کے باوجود بحال نہیں ہوسکی ۔ کراچی کو پانی سپلائی کرنے والے پمپنگ سٹیشنوں کی بجلی چار گھنٹے معطل رہی جس کے باعث شہر کو 12 کروڑ گیلن پانی کی فراہمی متاثر ہوئی ۔ گزشتہ رات تین بجے جامشورو 500 کے وی کی ہائی ٹیشن لائن ٹرپ ہوجانے کے باعث کراچی ، حیدر آباد سمیت اندرون سندھ کے کئی اضلاع کو بجلی کی فراہمی معطل ہوئی ۔ شہر قائد کے ستر فیصد علاقے تاریکی میں ڈوب گئے ۔ نارتھ کراچی ، گلستان جوہر ، ملیر ، بن قاسم ، فیڈرل بی ایریا ، ناظم آباد ، گلشن اقبال ، میمن گوٹھ ، لانڈھی ، کورنگی ، نیو کراچی ، نارتھ کراچی ، سرجانی ، اورنگی ٹائون ، بلدیہ ٹائون اور سکیم 33 سمیت بیشتر علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی ۔ شہریوں نے پہلی سحری اندھیرے میں کی ۔ بجلی کی معطلی کے باعث شہر کو پانی فراہم کرنے والے پمپنگ سٹیشنز بھی متاثر ہوئے ۔



متعلقہ خبریں