Daily Din News
بجلی دو ورنہ پشاور کے تین گرڈ اسٹیشنوں تباہ

بجلی دو ورنہ پشاور کے تین گرڈ اسٹیشنوں تباہ

پشاور کے تین گرڈ اسٹیشنوں پر مشتعل مظاہرین کا دھاوا، سخی چشمہ گرڈ اسٹیشن میں توڑ پھوڑ کے بعد زبردستی اپنے علاقوں میں بجلی بحال کردی۔

مشتعل مظاہرین نے گرڈ اسٹیشن کی بیرونی دیوار اور گارڈ روم کوبھی نقصان پہنچایا اور شیشے توڑ دیئے جس کے بعد پولیس اور واپڈا حکام سے کامیاب مذاکرات کے بعد مظاہرین منتشر ہوگئے۔ جبکہ وفاقی وزیر پانی و بجلی خوا جہ آصف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی ارکان قومی وصوبائی اسمبلی کی قیادت میں ہجوم نےگرڈاسٹیشن پرحملہ کیا۔ان گرڈ اسٹیشنوں پر 70فیصد بجلی چوری ہوتی ہے اور وصولی نہیں ہوتی۔ پشاورکے گرڈ اسٹیشنوں پر مشتعل مظاہرین کی جانب سے توڑ پھوڑ اور زبردستی اپنے علاقوں میں بجلی بحال کرنے پر وفاقی وزیر پانی و بجلی کا کہنا تھا کہ کے پی پولیس نادہندگان اوربجلی چوروں کےمظاہروں کوتحفظ دے رہی ہے۔



متعلقہ خبریں