Daily Din News
عامر خان کے والدین کا انٹرویو، فریال مخدوم کا ردعمل

عامر خان کے والدین کا انٹرویو، فریال مخدوم کا ردعمل

 باکسر عامر خان کے والدین کے انٹرویو کے بعد ان کی بہو اور عامر کی اہلیہ کا ردعمل بھی سامنے آیا ہے۔ انٹرنیٹ پر اسنپ چیٹ میں فرہال مخدوم نے کہا کہ سب کچا چٹھا جلد کھول دوں گی

ان کا کہنا تھا کہ جھوٹوں سے نفرت ہے خاموش نہیں بیٹھوں گی۔ خواہ چور ہو، لٹیرا ہو یا قاتل، لیکن آپ ماں ہو اور ٹسوے بہائیں تو لوگ ہمدردی کرنے لگیں گے۔ کپڑے اشو تھے، جو 3سال مجھے بہو کی حیثیت سے تسلیم نہیں کیا گیا تھا۔ میں نے 3سال جہنم میں گزارے وہ ٹھیک تھا؟۔ کیسی گری ہوئی ذہنیت ہے۔میرے کپڑے ان کو ایشو لگتے ہیں، ان کی بیٹیاں دوپٹہ نہ لیں؟۔ کیا وہ اس لیے ٹھیک ہے کہ وہ خونی رشتے ہیں اور میں بہو ہوں۔ کیسی دوغلی پالیسی ہے۔ایک دن مجھے کہنا ہی پڑا کہ بہت ہوگیا، میں آواز ضرور بلند کروں گی۔ مضحکہ خیز توقعات ہیں کہ بہو کو آپ باندیوں کی طرح ساتھ رکھیں گے۔ اپنی بیٹیاں سسرال میں ایک دن نہ ٹکیں اور آپ میرے سر پہ چڑھ بیٹھیں۔



متعلقہ خبریں