Daily Din News
لاہور:سنٹرل انڈکشن پالیسی کیخلاف ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال جاری

لاہور:سنٹرل انڈکشن پالیسی کیخلاف ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال جاری

 ینگ ڈاکٹرز نےلاہور کے جنرل ہسپتال ، جناح اور گنگا رام سمیت دیگر سرکاری اسپتالوں اور پنجاب کے دیگر تمام اسپتالوں کے او پی ڈیز کو بند کر دیا ہے جس کے باعث مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ینگ ڈاکٹرز نے او پی ڈیز میں کام بند کر دیا ہے اور عملہ غائب ہے جس کے باعث نہ صرف مریضوں کو مشکلات لاحق ہیں بلکہ لواحقین کیلئے بھی پریشانی بڑھ گئی ہے۔غریب مریض سرکاری ہسپتالوں میں علاج معالجے کیلئے دھکے کھارہے ہیں مگر کوئی پرسان حال نہیں ، حکومت ڈاکٹروں کے مطالبات ماننے سے عاری ہے جس کی قیمت مریض ادا کر رہے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ طبی امداد نہ ملنے کی وجہ سے سرکاری اسپتالوں میں متعدد مریضوں کے حالت خراب ہو چکی ہے اور اس کے باوجود انہیں ادویات اور علاج فراہم نہیں کیا جا رہا ، اگر اسی طرح او پی ڈیز میں طبی سرگرمیاں معطل رہیں تو کئی مریض اپنی جانوں سے بھی ہاتھ دھو سکتے ہیں 

متعلقہ خبریں