Daily Din News
پیپلزپارٹی کی قیادت کا اہم اجلاس آج کراچی میں ہوگا

پیپلزپارٹی کی قیادت کا اہم اجلاس آج کراچی میں ہوگا

 پیپلز پارٹی کا اعلیٰ سطح کا اجلاس اسلام آباد کے بجائے آج کراچی میں ہوگا،جس کی صدارت پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کریں گے۔
پیپلز پارٹی کے اعلامیے کے مطابق اجلاس میں سید یوسف رضا گیلانی، قمر زمان کائرہ، فرحت اللہ بابر، شیری رحمن اور سردار فتح محمد حسنی شریک ہوں گے۔اجلاس میں بلاول بھٹو زرداری کے4 مطالبات پر غور ہوگا اور مطالبات منوانے کیلئے حکمت عملی طے کی جائے گی۔بلاول بھٹو زرداری کے چار مطالبات میں پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کمیٹی کی تشکیل نو، پاناما بل کی منظوری، زرداری کی سی پیک تجاویز پر عملدرآمد اور وزیر خارجہ کا تقرر شامل ہیں۔

متعلقہ خبریں