Daily Din News
آقائے دو جہاں ﷺ کی ولادت کا جشن

آقائے دو جہاں ﷺ کی ولادت کا جشن

 محسن انسانیت کی آمد پر جشن عید میلاد النبی پر کراچی سے خیبر تک گلی محلوں میں روشنیوں کی بہار، درودو سلام کی محافل کا انعقاد جشن عید میلاد النبی آج عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے گھروں ، بازاروں اور گلیوں کو سبز جھنڈیوں اور بینرز سے سجا گیا ہے، عمارتیں رنگ برنگے قمقموں سے جگمگا اٹھیں جگہ جگہ محافل نعت کا انعقاد، فضائیں درود و سلام کی صدائوں سے مہک اٹھیں سکیورٹی کے انتظامات سخت کیے گئے ہیں۔دن کے آغاز پر مختلف شہروں میں توپوں کی سلامی دی گئی ۔پاک فوج کے جوانوں کے اللہ اکبر اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے ۔صوبائی دارالحکومتوں میں 21،21 اور اسلام آبادکے اسپورٹس کمپلیکس میں 31توپوں کی سلامی دی گئی ۔کرنل شیرخان شہید اسٹیڈیم میں پاک فوج کے جوانوں نے توپوں کی سلامی کےلئے انتظامات کئے تھے علی الصبح جوانوں نے دن کا آغاز 21 توپوں کی سلامی سے کیا ۔اس موقع پر پاک فوج کے جوان اتنے جوش میں تھے سلامی دینے کے بعد جوانوں نے اللہ اکبر اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے جس سے فضا گونج اٹھی



متعلقہ خبریں