Daily Din News
پاکستان کے خلاف سیریز سے قبل آسٹریلیا میں سٹے بازوں کے ایجنٹ سرگرم ہوگئے

پاکستان کے خلاف سیریز سے قبل آسٹریلیا میں سٹے بازوں کے ایجنٹ سرگرم ہوگئے

کینبرا: پاکستان کے خلاف سیریز سے قبل آسٹریلیا میں بازوں کے ایجنٹ سرگرم ہوگئے، نیوزی لینڈ سے دوسرے ون ڈے کے دوران موبائل پر میچ کی معلومات بک میکرز کو بھیجنے والا شخص رنگے ہاتھوں پکڑا گیا،پولیس اہلکاروں نے ملومات بھیجنے والے شخص کو گھیرے میں لے کر گراؤنڈ سے باہر نکال دیا

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل ہی آسٹریلیا نے اپنے ’مخبری‘ نیٹ ورک کی آزمائش شروع کردی ہے۔ جنوبی افریقہ سے حالیہ ٹیسٹ سیریز سکون سے گزری، مگر اب نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ون ڈے کے دوران ایک پچ سائیڈر کوپولیس نے اس وقت رنگے ہاتھوں پکڑا جب وہ موبائل فون پرمیچ کی تازہ ترین صورتحال سے بک  میکرز کوآگاہ کررہا تھا۔ کرکٹ میں پچ سائیڈنگ کا یہ پہلا واقعہ نہیں ہے، اس میں بکیز ٹی وی پر لائیو نشریات میں 15 سے 20 سیکنڈزکے فرق کا فائدہ اٹھانے کی کوشش کرتے ہیں۔

گذشتہ روز مانوکا اوول میں پولیس کو جب اچھی طرح اس بات کا اندازہ ہوگیا کہ ایک تماشائی اپنے موبائل فون کے ذریعے میچ کی تازہ ترین صورتحال سے کسی کو آگاہ کررہا ہے تو انھوں نے فوری کارروائی کی، آدھا درجن کے قریب پولیس اہلکاروں نے مذکورہ شخص کو اپنے گھیرے میں لیا اور گراؤنڈ سے باہر کا راستہ دکھا دیا، اب اگر وہ دوبارہ کسی دوسرے مقابلے میں یہی حرکت کرتے ہوئے پایا گیا تو سیزن میں باقی مقابلوں کیلیے اسٹیڈیم میں داخلے پر ہی پابندی عائد کردی جائے گی۔



متعلقہ خبریں