Daily Din News
ہارٹ آف ایشیا کانفرنس بھارت کے شہرامرتسر میں شروع

ہارٹ آف ایشیا کانفرنس بھارت کے شہرامرتسر میں شروع

 افغانستان میں ترقی، امن و استحکام سے متعلق دو روزہ کانفرنس بھارت کے  صوبہ پنجاب کے شہر امرتسر میں شروع ہوگئی ہے۔  2دن جاری رہنے والی  کانفرنس میں پاکستان سمیت خطے کے ممالک کے وزرا خارجہ ،وفود اور نمائندگان شرکت کر رہے ہیں  ۔کانفرنس میں پاکستانی وفد کی قیادت وزیر اعظم کے مشیر خارجہ سرتاج عزیز کریں گے۔افغانستان سمیت خطے کے ممالک  میں ترقی و تعاون سمیت غربت اور دیگر چیلنجز کا سامنا کرنے کیلئے اس کانفرنس کی تجویز ترکی نے استنبول میں ایک اجلاس کے دوران دی تھی۔ خطے کے ممالک کے درمیان پہلی کانفرنس نومبر دوہزار گیارہ میں ہوئی تھی۔امریکا سمیت بیس ممالک نے ترکی کی اس کانفرنس کی تجویز کی حمایت کی تھی۔



متعلقہ خبریں