Daily Din News
انگریزی اخبار کی خبر کے پیچھے وزیراعظم نوازشریف سمیت پانچ دماغ ہیں‘ اعتزاز

انگریزی اخبار کی خبر کے پیچھے وزیراعظم نوازشریف سمیت پانچ دماغ ہیں‘ اعتزاز

  
اسلام آباد‘سینیٹ میں قائد حزب اختلاف چوہدری اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ انگریزی اخبار کی خبر کے پیچھے وزیراعظم نوازشریف سمیت پانچ دماغ ہیں۔ میڈیارپور ٹس کے مطابق پارلیمنٹ ہاﺅس میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے اعتزاز احسن نے کہا کہ انگریزی اخبارکی سٹوری کے پیچھے پانچ دماغ ہیں ، جن میں پرویز رشید، اسحق ڈار، چوہدری نثار ، شہباز شریف اور نواز شریف شامل ہیں ، ان دماغوں نے مل کر فیصلہ کیا کہ یہ سٹوری فیڈ کرنی ہے۔اعتزاز احسن نے کہا کہ سٹوری کے لیے ڈان اخبار کو اس لیے منتخب کیا گیا تاکہ عالمی سطح پر پیغام پہنچ جائے جب کہ سٹوری فیڈ کرنے میں پرویز رشید کے بجائے چوہدری نثار کا کردار لگتا ہے۔
 


متعلقہ خبریں