Daily Din News
  انجیر کی افادیت امریکی ماہرین بھی مان گئے

انجیر کی افادیت امریکی ماہرین بھی مان گئے


اسلام آباد‘ امریکی ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ انجیر وزن کم کرنے میں معاون ثابت ہوتی ہیں۔ ٹینیسی سٹیٹ یونیورسٹی کے ماہرین کا کہنا ہے کہ انجیر صحت بخش اور بے پناہ فوائد کی حامل ہے اور یہ موٹاپے سے تنگ افراد کیلئے انتہائی مفید ہے۔ انجیر کے اندر پروٹین ، معدنی اجزا ، شکر کیلشیم ، فاسفورس ہوتا ہے ، انجیر خشک اور تر میں وٹامن اے اور سی کافی مقدار میں پائی جاتی ہیں جبکہ وٹامن بی اور ڈی قلیل مقدار میں ہوتی ہیں جس کی وجہ سے انجیر ایک مفید غذائی دوا کی حیثیت رکھتی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ انجیر کا استعمال ہڈیوں کو مضبوط بناتی ہے۔ ایک انجیر انسانی جسم کو درکار فولاد کی دو فیصد ضرورت کو پورا کرتی ہے۔ انجیر میں کچھ خاص قسم کی کیلوریز بھی پائی جاتی ہیں ، لہٰذا وہ لوگ جو اپنا وزن گھٹانا چاہتے ہیں انجیر کا ضرور استعمال کریں کیونکہ ایک انجیر میں صرف 47 کیلوریز ہوتی ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ خون کے دباو¿ کا شکار افراد کے جسم میں سوڈیم اور پوٹاشیم کی سطح متناسب نہیں رہتی اور انجیر کا استعمال اس متناسب کو بحال کرنے میں نہایت مفید ثابت ہوتی ہے ، پوٹاشیم سے بھرپور انجیر بلڈ پریشر کو کم کرتی ہے۔ انجیر میں شامل اینٹی آکسائیڈنٹس کسی بھی دیگر پھل کی نسبت زیادہ معیاری ہوتے ہیں اور یہ مرکبات ایسے مادوں کو خارج کر دیتے ہیں جو خون کی نالیوں کو نشانہ بناتے ہیں۔ اس کے علاوہ یہ اینٹی آکسائیڈنٹس کینسر سے بچاو¿ کا بھی موجب ہیں۔ 
 


متعلقہ خبریں