Daily Din News
ہر سال صرف امریکہ میں 50ہزار افراد مر جاتے ہیں اس بیماری سے بچاﺅ کا طریقہ ۔۔۔ایک آلو بخارا

ہر سال صرف امریکہ میں 50ہزار افراد مر جاتے ہیں اس بیماری سے بچاﺅ کا طریقہ ۔۔۔ایک آلو بخارا

 
لندن‘ کینسر ایک موذی مرض ہے اور اس کی وجہ سے ہر سال لاکھوں افراد موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں۔کینسر میں کولون(آنت) کینسر ایک ایسا مرض ہے جس کی وجہ سے صرف امریکہ میں ہر سال 50ہزار افراد مر جاتے ہیں لیکن ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ خشک آلوبخارے کے ذریعے اس مرض کا علاج کیا جاسکتا ہے۔میساچیوسز کی بائیولوجیکل کانفرنس میں ٹیکساس یونیورسٹی کی تحقیق کار پروفیسر نینسی ٹرنر نے بتایا ہے کہ خشک آلو بخارے میں ایسی خصوصیات پائی جاتی ہیں جس کی وجہ سے آنت میں ایسے جرثومے پیدا ہوتے ہیں کہ کینسر سے بچا جاسکتا ہے۔ماضی میں ہونے والی تحقیقات میں بھی ایسی ہی باتیں سامنے آچکی ہیں۔اس کا کہنا تھا کہ ہمارے معدے میں اربوں طرح کے بیکٹیریا پائے جاتے ہیں اور ابھی تک سائنسدان صرف 400کا صحیح طریقے سے پتہ لگاسکے ہیں جس کی وجہ سے انہیں خشک آلو بخارے اور ان جرثوموں کے درمیان تعلق کے بارے میں جاننے کا موقع ملا ہے۔ کولون کینسرس ہماری آنت میں ہونے والی سوزش سے پیدا ہوتا ہے اور اگر جرثوموں کو نقصان پہنچنے لگے تو یہ کینسر تیز ہوجاتا ہے۔سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ خشک آلو بخارے کی وجہ سے ہمارے جسم میں ’فینولک‘کمپاﺅنڈبڑھتے ہیں جس کی وجہ سے ایسے انٹی آکسیڈینٹس بنتے ہیں جو کولون کینسر کو کم کرتے ہیں۔سائنسدانوں کا کہناہے کہ آلو بخارا کھانے سے آنت میں مائیکروبائیوٹاکی تعداد میں اضافہ ہوتا ہے جس کی وجہ سے کینسر کم ہوتا ہے جبکہ ان جراثیم میں کمی ہوتی ہے جن کی وجہ سے کولون کینسر پیدا ہوتا ہے۔سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ خشک آلو بخارے کی وجہ سے کینسر کے خطرات نہ صرف کم ہوتے ہیں بلکہ کینسر کی صورت میں اس میں بہتری بھی آتی ہے۔
 


متعلقہ خبریں