Daily Din News
سکاٹ لینڈ یارڈ ‘ ایم کیو ایم کے بانی کیخلاف منی لانڈرنگ کیس ختم

سکاٹ لینڈ یارڈ ‘ ایم کیو ایم کے بانی کیخلاف منی لانڈرنگ کیس ختم

 
لندن‘ برطانوی پولیس سکاٹ لینڈ یارڈ نے بانی ایم کیو ایم کیخلاف منی لانڈرنگ کیس کو ختم کر دیا ہے۔ منی لانڈرنگ کیس ناکافی شہادتوں کی وجہ سے ختم کیا گیا ہے۔کیس کو کراو¿ن پراسیکیوشن کی ہدایت پر ختم کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم بانی کے ساتھ محمد انور اور سرفراز مرچنٹ کیخلاف بھی منی لانڈرنگ کیس کو ختم کر دیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ سکاٹ لینڈ یارڈ نے 5 دسمبر 2013 کو متحدہ قومی موومنٹ کے بانی کی رہائشگاہ پر چھاپے کے بعد منی لانڈرنگ کیس کو شروع کیا تھا۔ اس کے بعد تحقیقات کے دوران 3 جون 2014ءکو ایم کیو ایم بانی کو منی لانڈرنگ کے الزامات میں گرفتار کر لیا تھا اور سات جون کو انھیں ابتدائی تفتیش کے بعد جولائی 2014 تک ضمانت پر رہا کر دیا گیا تھا۔ 
 


متعلقہ خبریں