Daily Din News
 عامر خان، خواجہ اظہارودیگرکی پارٹی کی بنیادی رکنیت خارج

عامر خان، خواجہ اظہارودیگرکی پارٹی کی بنیادی رکنیت خارج


لندن‘ متحدہ قومی موومنٹ لندن نے عامر خان، خواجہ اظہار، فیصل سبزواری اور کشور زہرا کی پارٹی کی بنیادی رکنیت خارج کردی۔ایم کیو ایم لندن سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری اعلامیئے کے مطابق پارٹی نظم و ضبط کی خلاف ورزی پر عامر خان، خواجہ اظہارالحسن، فیصل سبزواری اور کشور زہرا کی بنیادی رکنیت خارج کردی جب کہ بانی ایم کیو ایم کے چاہنے والوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ان افراد سے تعلق نہ رکھیں۔اعلامیئے کے مطابق لندن سیکرٹریٹ نے فاروق ستار کی پارٹی کی بنیادی رکنیت پہلے ہی ختم کردی تھی جس کے بعد کارکنان کو ان سے کسی قسم کا کوئی تعلق نہ رکھنے کا کہا گیا تھا۔
 


متعلقہ خبریں