Daily Din News
تازہ ترین خبر
آن لائن اخبار کی ویب سائٹ
پانامہ لیکس،سیف اللہ فیملی کا موقف بھی سامنے آگیا
کرکٹ آسٹریلیا نے نیا کنٹریکٹ حاصل کرنے والی ویمن کرکٹرز پر ڈالرز کی بارش کردی
سعودی عرب سے غیر ملکیوں کیلئے خوشخبری آگئی
پی ٹی آئی کا پھر اعلان حکومت کیلئے نئی پریشانی
عامر خان نے6ماہ میں کچھ ایسا کیا کہ سب حیران رہ گئے
شا ہ سلمان مصر کے تاریخی دورے پر قاہرہ پہنچ گئے
معافی ‘نہیں
امریکا نے خطرناک حکم جاری کر دیا
ہم جنس پرستوں پر عذاب
حملہ آور کی شناخت‘ذمہ دار سامنے نہ آئے
9/11حملوں میں سعودی عرب ملوث نہیں‘امریکا
طور خم کشیدگی برقرار‘میجرعلی جواد شہید
طورخم پر دشمن کے دانت کھٹے
مرضی سے گیٹ لگائیں گے
طور خم بارڈر کھل گیا
لاہور میں بڑا خطرہ
ڈومور کا مطالبہ زیادتی ہے‘ آئی ایس پی آر
مقبوضہ کشمیر‘خودکش حملہ‘8بھارتی فوجی جہنم واصل
13 خود کش بمبار آ گئے
کوئٹہ: ڈبل روڈ پر فائرنگ سے 4 ایف سی اہلکار شہید
کراچی: دو روز کی بارش نے حکومت کی کارکردگی کا پول کھول دیا
یہودی فرقہ اسرائیل کے قیام کا ہی مخالف
ٹیلی وژن سکرینوں پر یہ نمبرز کیوں نمودار ہوتے ہیں؟
پاکستان میں موجود افغان مہاجرین کے قیام میں توسیع
ٹراوٹ، سوات کی مشہور سوغات

ٹراوٹ، سوات کی مشہور سوغات


سوات‘جس طرح ہر علاقہ اپنی کسی مخصوص سوغات کی وجہ سے جانا جاتا ہے اسی طرح سوات بھی ٹراو¿ٹ مچھلی کی افزائش اور خوراک کے حوالے سے شہرت رکھتا ہے۔سوات میں پہلی ٹراو¿ٹ فش ہیچری 1950 میں قائم ہوئی تھی جبکہ سب سے بڑا ایکوا کلچر (آبی کلچر) بھی سوات کے علاقے مدین میں ہے۔1988 سے اس کاروبارسے منسلک محمد سعید نے بی بی سی کو بتایا کہ سوات میں تین قسم کی ٹراو¿ٹ مچھلیوں کی افزائش ہوتی ہے جن میں کیم لوپ، رین مبو اور براو¿ن شامل ہیں، جن کی قیمت بالترتیب سات سو، نو سو اور 12 سو روپے فی کلو ہے۔تاہم اس کاروبار کو سیلاب سے خطرہ لاحق ہے اور پچھلے سال تین فش فارمز مکمل طور پر تباہ ہو گئے تھے جس کی وجہ سے انھیں ایک کروڑ روپے سے زائد کا نقصان اٹھانا پڑا تھا۔سوات میں محکمہ فشریز کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ابرار احمد نے بی بی سی کو بتایا کہ خیبر پختونخوا میں سوات ٹراو¿ٹ کی پیداوار میں پہلے نمبر ہے جہاں اس کی پیداوار پانچ سے چھ ٹن ہے، تاہم سوات میں دہشت گردی اور سیلاب کے باعث اس شعبے کو بہت نقصان ہوا تھا اور ٹراوٹ فش فارمز تقریبا ختم ہوگئے تھے۔تاہم اب حکومت اور مختلف غیر سرکاری تنظیموں کی مدد سے یہ بحال ہوئے ہیں۔ ان کے مطابق سوات میں مچھلیوں کی 22 سے 25 اقسام پائی جاتی ہیں۔سوات کی ٹراو¿ٹ مچھلی یہاں آنے والے سیاحوں کی پسندیدہ خوراک ہے۔ فش فارم پر بحرین سے آنے والے محمد سید نے بتایا کہ کہ اسلام آباد سے ان کے دوست آئے ہیں جن کے لیے وہ ٹراو¿ٹ مچھلی خریدنے آئے ہیں کیونکہ یہ ان کے مہمانوں کی فرمائش ہے کہ انھیں ٹراو¿ٹ مچلی ہی کھلائی جائی۔ان کے مطابق ان کے بہت سے دوست فیملیز کے ہمراہ سیر کے لیے آتے ہیں اور ٹراوٹ فش ان کی خوراک کی فہرست کا لازمی حصہ ہوتی ہے۔سوات کے تقریباً تمام ہوٹلوں میں ٹراو¿ٹ مچھلی دستیاب ہوتی ہے، تاہم فرائی مچھلی کی قیمت 15 سو روپے فی کلو تک ہوتی ہیں جسے سیاحوں کے علاوہ مقامی لوگ بھی بڑے شو سے کھاتے ہیں۔ایک ہوٹل کے مالک قیوم جان نے بتایا کہ ٹراوٹ فش سوات کی مشہور خوراک ہے اور دن 11 بجے سے لے کر رات دیر تک مقامی اور غیر مقامی لوگوں کی بڑی تعداد ان کے ہوٹلوں پر آتی ہے۔گرمیوں اور سردیوں دونوں موسموں میں ٹراو¿ٹ کا کاروبار عروج پر ہوتا ہے مدین میں قائم ایک فارم کے مالک نے بتایا کہ گرمیوں میں اوسطا ماہانہ چھ سو سے ایک ہزار کلو تک فروخت ہوتی ہیں جبکہ سردیوں میں اسلام آباد اور دیگر شہروں کے بیوپاری تھوک کے حساب سے خریداری کرتے ہیں جس سے سیل بہت بڑھ جاتی ہے۔
 


متعلقہ خبریں