Daily Din News
تازہ ترین خبر
آن لائن اخبار کی ویب سائٹ
پانامہ لیکس،سیف اللہ فیملی کا موقف بھی سامنے آگیا
کرکٹ آسٹریلیا نے نیا کنٹریکٹ حاصل کرنے والی ویمن کرکٹرز پر ڈالرز کی بارش کردی
سعودی عرب سے غیر ملکیوں کیلئے خوشخبری آگئی
پی ٹی آئی کا پھر اعلان حکومت کیلئے نئی پریشانی
عامر خان نے6ماہ میں کچھ ایسا کیا کہ سب حیران رہ گئے
شا ہ سلمان مصر کے تاریخی دورے پر قاہرہ پہنچ گئے
معافی ‘نہیں
امریکا نے خطرناک حکم جاری کر دیا
ہم جنس پرستوں پر عذاب
حملہ آور کی شناخت‘ذمہ دار سامنے نہ آئے
9/11حملوں میں سعودی عرب ملوث نہیں‘امریکا
طور خم کشیدگی برقرار‘میجرعلی جواد شہید
طورخم پر دشمن کے دانت کھٹے
مرضی سے گیٹ لگائیں گے
طور خم بارڈر کھل گیا
لاہور میں بڑا خطرہ
ڈومور کا مطالبہ زیادتی ہے‘ آئی ایس پی آر
مقبوضہ کشمیر‘خودکش حملہ‘8بھارتی فوجی جہنم واصل
13 خود کش بمبار آ گئے
کوئٹہ: ڈبل روڈ پر فائرنگ سے 4 ایف سی اہلکار شہید
کراچی: دو روز کی بارش نے حکومت کی کارکردگی کا پول کھول دیا
یہودی فرقہ اسرائیل کے قیام کا ہی مخالف
ٹیلی وژن سکرینوں پر یہ نمبرز کیوں نمودار ہوتے ہیں؟
پاکستان میں موجود افغان مہاجرین کے قیام میں توسیع
ملک میں جمہوریت کے نام پر بادشاہت قائم ہے‘چیف جسٹس

ملک میں جمہوریت کے نام پر بادشاہت قائم ہے‘چیف جسٹس

  
اسلام آباد‘چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس انور ظہر جمالی نے ریمارکس دیئے ہیں کہ عوام سے جمہوریت کے نام پر مذاق ہورہا ہے اور ملک میں جمہوریت کے نام پر بادشاہت قائم ہے۔ چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بنچ نے اورنج لائن میٹرٹرین منصوبے سے متعلق لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف پنجاب حکومت کی درخواست کی سماعت کی۔ کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس انور ظہیر جمالی نے ریمارکس دیئے کہ ملک میں جمہوریت کے نام پر بادشاہت قائم ہے اور ملک میں گڈ گورننس کے نام پر بیڈ گورننس جاری ہے۔ جمہوریت کے نام پر عوام کے ساتھ مذاق ہورہا ہے، اب عوام کوچاہئے کہ وہ اپنے ساتھ ہونے والی ناروا رویئے کے خلاف کھڑے ہوجائیں، عوام کو چاہئے کہ وہ اپنا نمائندہ منتخب کرتے ہوئے ووٹ کا حق احتیاط سے استعمال کریں۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبے کے نام پر تاریخی ورثوں کو مٹایا جارہاہے، سوال قومی تاریخی ورثے کے تحفظ کا ہے تاریخی ورثے ہماری شناخت ہیں، عوام نے اگر ایسے ہی لوگوں کو ووٹ دیئے تو پھر ایسا ہی ہوگا۔ عدالت نے فریقین سے منصوبے سے متعلق معاونت کے لیے 3 ٹیکنیکل ماہرین کے نام مانگ لئے۔ کیس کی مزید سماعت جمعے کو ہوگی۔
 


متعلقہ خبریں