Daily Din News
اسلام آباد، سپین کے قونصلر اتاشی نے خود کشی کرلی

اسلام آباد، سپین کے قونصلر اتاشی نے خود کشی کرلی

  اسلام آباد میں سپین کے قونصر اتاشی نے خود کو گولی مار کر خود کشی کرلی۔ تفصیلات کے مطابق سپین کا قونصر اتاشی جینر سانس کی بیماری میں مبتلا تھا جس نے بیماری سے تنگ آکر خود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کرلیا۔ خود کشی کرنے ولا قونصلر اتاشی تھانہ کوہسا ر کے علاقے ایف 7ٹومیں رہائش پذیر تھا، خود کشی کرنے والے اتاشی کی لاش کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ جینر نامی قونصلر اتاشی چونتیس سال سے پاکستان میں مقیم تھا اور اس نے دوشادیاں کروارکھی تھیں۔ لاش کے پاس سے پستول بھی برآمد ہوا ہے۔ پولیس نے سپینی سفارتخانے کو واقع کی اطلا ع کردی ہے ، تحقیقات بھی شروع کردی گئی ہیں۔

متعلقہ خبریں