Daily Din News
تازہ ترین خبر
آن لائن اخبار کی ویب سائٹ
پانامہ لیکس،سیف اللہ فیملی کا موقف بھی سامنے آگیا
کرکٹ آسٹریلیا نے نیا کنٹریکٹ حاصل کرنے والی ویمن کرکٹرز پر ڈالرز کی بارش کردی
سعودی عرب سے غیر ملکیوں کیلئے خوشخبری آگئی
پی ٹی آئی کا پھر اعلان حکومت کیلئے نئی پریشانی
عامر خان نے6ماہ میں کچھ ایسا کیا کہ سب حیران رہ گئے
شا ہ سلمان مصر کے تاریخی دورے پر قاہرہ پہنچ گئے
معافی ‘نہیں
امریکا نے خطرناک حکم جاری کر دیا
ہم جنس پرستوں پر عذاب
حملہ آور کی شناخت‘ذمہ دار سامنے نہ آئے
9/11حملوں میں سعودی عرب ملوث نہیں‘امریکا
طور خم کشیدگی برقرار‘میجرعلی جواد شہید
طورخم پر دشمن کے دانت کھٹے
مرضی سے گیٹ لگائیں گے
طور خم بارڈر کھل گیا
لاہور میں بڑا خطرہ
ڈومور کا مطالبہ زیادتی ہے‘ آئی ایس پی آر
مقبوضہ کشمیر‘خودکش حملہ‘8بھارتی فوجی جہنم واصل
13 خود کش بمبار آ گئے
کوئٹہ: ڈبل روڈ پر فائرنگ سے 4 ایف سی اہلکار شہید
کراچی: دو روز کی بارش نے حکومت کی کارکردگی کا پول کھول دیا
یہودی فرقہ اسرائیل کے قیام کا ہی مخالف
ٹیلی وژن سکرینوں پر یہ نمبرز کیوں نمودار ہوتے ہیں؟
پاکستان میں موجود افغان مہاجرین کے قیام میں توسیع
  الیکشن کمیشن میں نوازشریف کا یوٹرن‘ احتساب سے بھاگ رہے ہیں‘عمران خان

الیکشن کمیشن میں نوازشریف کا یوٹرن‘ احتساب سے بھاگ رہے ہیں‘عمران خان


اسلام آباد‘ تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ روز اول سے جانتے ہیں کہ نوازشریف احتساب سے بچنے کے لئے ہر غلط حربہ استعمال کریں گے لیکن طاقت اور اقتدار کے بل بوتے پر حقائق مسخ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کا کہنا تھا کہ وہ روز اول سے جانتے ہیں کہ نواز شریف احتساب سے بچنے کے لئے ہر غلط حربہ استعمال کریں گے اور آج بھی الیکشن کمیشن میں وزیراعظم کی جانب سے ان کے وکیل نے جو جواب جمع کرایا وہ جھوٹ پر مبنی ہے۔
عمران خان نے کہا کہ وکیل کی جانب سے جمع کرائے گئے جواب میں نوازشریف اپنی صاحبزادی مریم کی کفالت سے سرے سے ہی دستبردار ہوگئے ہیں جبکہ 2011 تک نواز شریف دستاویزی شکل میں ای سی پی اور ایف بی آر سمیت پوری قوم کو بتاتے تھے کہ مریم نواز ان کی زیرکفالت تھی، تحریک انصاف بھی وہ تمام دستاویز الیکشن کمیشن کے سامنے رکھ چکی ہے جن میں نواز شریف نے مریم کو اپنے زیر کفالت بتایا، پارلیمان میں جھوٹ کے بعد الیکشن کمیشن میں نوازشریف کا یوٹرن ثابت کرتا ہے کہ وہ احتساب سے بھاگ رہے ہیں، اب الیکشن کمیشن کا امتحان ہے کہ وہ وقت کے حکمران کے خلاف کیا کارروائی کرتا ہے۔چئیرمین تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن میں وزیراعظم کا تازہ ترین جھوٹ ثابت کرتا ہے کہ انہیں پکڑے جانے کا کوئی خوف نہیں اور پارلیمان میں بھی اسی لئے جھوٹ بولا تھا کہ انہیں پارلیمان کی جانب سے بازپرس کا کوئی خدشہ نہیں تھا۔عمران خان کا کہنا تھا کہ ہمیں خدشہ ہے کہ نوازشریف وزارت عظمیٰ کے منصب کا ناجائز فائدہ اٹھا کر سرکاری ریکارڈ میں رد بدل کی کوشش کریں گے لیکن ہم طاقت اوراقتدار کے بل بوتے پر حقائق مسخ کرنے کی اجازت ہرگز نہیں دیں گے اوراگر وزیراعظم نے اس طرح کی کوشش بھی کی تو انہیں بھرپور مزاحمت کا سامنا کرنا پڑے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم فرار کی جتنی بھی کوشش کرلیں ہم انہیں انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کریں گے جبکہ قوم کے ساتھ بولے گئے ایک ایک جھوٹ کا بھی حساب لیا جائے گا۔
 


متعلقہ خبریں