Daily Din News
 روس نے پاکستان کیساتھ ملکر بھارت کو ناکوں چنے چبوادئیے‘خوفناک اعلان بھی کر ڈالا

روس نے پاکستان کیساتھ ملکر بھارت کو ناکوں چنے چبوادئیے‘خوفناک اعلان بھی کر ڈالا


ماسکو‘ روس نے آئندہ سال 2017 میں بھی پاکستانی فوج کے ساتھ جنگی مشقیں کرنے کا اعلان کیا ہے۔اڑی حملے کے بعد بھارتی میڈیا نے بڑا واویلا مچایا کہ بھارت کے دباو¿ پر روس نے پاکستان کے ساتھ ہونے والی مشترکہ جنگی مشقیں منسوخ کردی ہیں لیکن تمام تر منفی پراپیگنڈہ کے باوجود روسی فوجی دستوں نے جنگی مشقوں کے لیے پاکستان آ کر نہ صرف بھارت کا جھوٹ اسی کے منہ پر دے مارا بلکہ آئندہ سال بھی پاکستان کے ساتھ جنگی مشقوں کا اعلان کیا ہے۔روس کے میڈیا کے مطابق روسی افواج کے سربراہ کا کہنا ہے کہ ا?ئندہ سال 2017 میں ایک بار پھر روسی افواج پاکستانی فوج کے ساتھ جنگیں مشقوں میں حصہ لیں گی جب کہ اس کے علاوہ بھارت اور منگولیا کے ساتھ بھی فوجی مشقیں کی جائیں گی۔واضح رہے کہ روسی افواج ان دنوں ’دورزبہ‘ فوجی مشقوں کے لیے پاکستان میں موجود ہیں جو 24 ستمبر سے10 اکتوبر تک جاری رہیں گی۔
 


متعلقہ خبریں