Daily Din News
 پاکستان کی تاریخ کا سب سے وزنی ترین انسان چل بسا

پاکستان کی تاریخ کا سب سے وزنی ترین انسان چل بسا


کراچی‘ پاکستان کی تاریخ کا سب سے وزنی ترین انسان عبدالجبار طویل علالت کے بعد انتقال کرگیا۔نجی ٹی وی کے مطابق قمبر شہداد کوٹ سے تعلق رکھنے والا عبدالجبار گزشتہ کافی عرصے سے ایک پر اسرار بیماری کا شکار تھا جس کی وجہ سے اس کا وزن بہت 490 کلوگرام تک بڑھ گیا تھا۔ گزشتہ دنوں عبدالجبار کو وزن کی زیادتی کی وجہ سے سانس لینے میں مشکلات کا سامنا تھا جس پر انہیں کراچی کے جناح ہسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں ان کا علاج جاری تھا۔ بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب 12 بجے کے قریب عبدالجبار دوران علاج ہی چل بسا۔
 


متعلقہ خبریں