Daily Din News
ضلع کونسل کراچی کا پہلا اجلاس ‘متحدہ کے بانی کو ملک دشمن اور غدار قرار دینے کی متفقہ قرار داد منظور

ضلع کونسل کراچی کا پہلا اجلاس ‘متحدہ کے بانی کو ملک دشمن اور غدار قرار دینے کی متفقہ قرار داد منظور


کراچی ‘ ضلع کونسل کراچی کے پہلے اجلاس میں ہی ایم کیو ایم کے بانی کو ملک دشمن اور غدار قرار دینے کی قرار داد کو متفقہ طور پر منظور کر لیا گیا۔ضلع کونسل کراچی کے اجلاس کی صدارت کونسل کے چیئرمین سلمان مراد نے کی۔ کونسل کے پہلے اجلاس میں پیپلزپارٹی کے میر عباس ٹالپور نے قرار داد پیش کی کہ پاکستان مردہ باد کا نعرہ لگانے والے بانی ایم کیو ایم ملک دشمن اور غدار ہے۔قرار داد میں بانی ایم کیو ایم کے خلاف وفاقی حکومت سے غداری کا مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے دہشت قرار دیا ہے۔ اجلاس میں اپوزیشن ارکان جام عبداکریم اور جان عالم جاموٹ سمیت 40 سے زائد ارکان شریک تھے۔ ایوان میں موجود تمام ارکان نے متفقہ طور پر قرار داد منظور کی
 


متعلقہ خبریں