Daily Din News
 دیواروں کے درمیان دیکھنے والا سمارٹ فون

دیواروں کے درمیان دیکھنے والا سمارٹ فون

 
لاہور‘ سائنس دانوں نے دیواروں کے درمیان دیکھنے والا سمارٹ فون سینسر ایجاد کرلیا۔ بوٹ ڈی آئی وائی نامی یہ آلہ تھری ڈی امیجنگ ٹول کے ذریعے دیواروں میں موجود بجلی کی تاریں ، پائپ اور اس کے جوڑ نظروں کے سامنے واضح کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اینڈرائیڈ کی پشت پر نصب ہونیوالا یہ آلہ دیواروں کے درمیان میں موجود اشیا سے خارج ہونے والی برقی لہروں اور اس کے سائے کا تجزیہ کرکے تھری ڈی تصویر موبائل پر نشر کرتا ہے۔ یہ سینسر اپنی موثر صلاحیت کی بدولت دیواروں میں چوہوں کے بل اور دیمک سے پہنچنے والے نقصان کو بھی نظروں کے سامنے لانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ فی الحال یہ آلہ 200 ڈالر میں امریکہ میں فروخت کیلئے دستیاب ہے تاہم اس کی قیمت بڑھ کر 300 ڈالر تک پہنچنے کا امکان ہے
 


متعلقہ خبریں