Daily Din News
فاروق ستار اور خواجہ اظہار الحسن کو رینجرز نے رہاکردیا

فاروق ستار اور خواجہ اظہار الحسن کو رینجرز نے رہاکردیا

 کراچی‘ایم کیو ایم کے ڈپٹی کنوینر فاروق ستار اور سندھ اسمبلی میں ایم کیو ایم کے پارلیمانی لیڈر خواجہ اظہار الحسن کو رینجرز نے رہا کردیا جب کہ ایم کیو ایم کے ڈپٹی کنوینر شاہد پاشا، کنویر نوید جمیل اور قمر منصور کو اپنی تحویل میں کرلیا۔اطلاعات کے مطابق ان رہنماﺅں سے بھوک ہڑتالی کیمپ میں بیٹھے افراد اور میڈیا ہاو¿سز پر حملہ کرنے والے افراد سے متعلق معلومات حاصل کی گئیں تھیں۔واضح رہے کہ ان دونوں رہنماو¿ں کو رینجرز حکام نے کراچی پریس کلب پر پریس کانفرنس سے قبل پوچھ گچھ کیلئے اپنی حراست میں لیا تھا۔تازہ ترین اطلاعات کے مطابق ایم کیو ایم کے رہنما قمر منصور،وسیم احمد، کنور نوید جمیل اور ایم کیو ایم کے ڈپٹی کنوینر شاہد پاشا کو بھی رینجرز نے حراست میں لے لیا۔

متعلقہ خبریں