Daily Din News
 13 خود کش بمبار آ گئے

13 خود کش بمبار آ گئے

 کراچی‘وفاقی حکومت نے چاروں صوبوں کو سکیورٹی الرٹ جاری کردیا ہے اورانھیں سکیورٹی انتظامات سخت کرنے کی ہدایت کی ہے۔وفاقی وزارت داخلہ کی طرف سے چاروں صوبوں کو لکھے گئے خط میں بتایا گیا ہے کہ طالبان گرلزسکولز کے علاوہ کالجوں اور یونیورسٹیز پرحملے کرسکتے ہیں اورملک بھرمیں حساس تنصیبات کو بھی نشانہ بناسکتے ہیں۔ وفاقی حکومت کی طرف سے جاری کردہ اس سکیورٹی الرٹ کے بعد محکمہ داخلہ سندھ نے آئی جی سندھ پولیس اورڈی جی رینجرزکوایک خط کے ذریعے صورت حال سے آگاہ کردیا ہے اوران سے کہا ہے کہ سخت سیکیورٹی کے انتظامات کیے جائیں۔ خط میں کہا گیا ہے کہ اطلاعات کے مطابق تحریک طالبان پاکستان کے 13 خود کش بمبارافغانستان سے پاکستان میں داخل ہو گئے ہیں۔ ان کی قیادت تحریک طالبان پاکستان کے کمانڈرز عمر نارے اورابوظفرکررہے ہیں۔دہشت گردوں کے حملے پشاور کی کھارخانو مارکیٹ اور چارسدہ یونیورسٹی کے حملوں سے بھی زیادہ خطرناک ہوں گے

متعلقہ خبریں