Daily Din News
مون سون کی بارشیں کب شروع ہونگی،محکمہ موسمیات نے بتادیا

مون سون کی بارشیں کب شروع ہونگی،محکمہ موسمیات نے بتادیا


مون سون آ گیا دو روز بعد طوفانی بارشوں کا آغاز ہو گا۔ محکمہ موسمیات نے خطرے کی گھنٹی بجا دی۔ دریاو¿ں اور ندی نالوں میں پانی کی سطح بلند ہونے کا امکان ہے۔ کئی علاقوں میں بارشیں شروع ہو گئیں پیر سے مون سون کا باقاعدہ آغاز کراچی سے خیبر تک ملک بھر میں بارشیں ہوں گی۔ محکمہ موسمیات نے خطرے کی گھنٹی بجا دی۔ انتظامیہ نے کمر کس لے اور تیاری بھی مکمل کر لی۔ جن علاقوں میں ندی نالوں کی صفائی نہیں ہوئی وہ بھی ہوشیار باش رہیں۔ دریاو¿ں میں بھی پانی کی سطح بلند ہونے کا امکان ہے۔ مون سون کی طوفانی بارشیں پنجاب، اسلام آباد، خیبرپختونخوا، کشمیر، زیریں سندھ اور مشرقی بلوچستان میں ہوں گی۔ شانگلہ اور گردونواح میں آندھی کے ساتھ موسل ادھار بارش ہوئی جس سے ندی نالوں میں طغیانی آ گئی۔


متعلقہ خبریں