Daily Din News
امجد صابری کی شہادت،جرنلسٹ گروپ،پلاک کے زیر اہتمام تعزیتی ریفرنس

امجد صابری کی شہادت،جرنلسٹ گروپ،پلاک کے زیر اہتمام تعزیتی ریفرنس


جنرنلسٹ گروپ لاہور اور پنجاب انسٹیٹیوٹ آف لینگوئج، آرٹ اینڈ کلچر کے تعاون سے امجد صابری شہید کے لیے تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ ریفرنس کا آغاز تلاوت قرآن پاک اور نعت سے کیا گیا تلاوت قرآن پاک محمد علی قادری نے اور نعت مرغوب ہمدانی نے پیش کی۔ اِس تعزیتی ریفرنس میں ہر شعبہ زندگی کی معروف شخصیات نے شرکت کی امجد صابری کے لیے اظہار غم کرنے والوں میں سید نور، خالد عباس ڈار، شوکت علی، ارشد انصاری، رفاقت علی خان، ندیم سلامت، خالد بٹ، جواداحمد، پرویز کلیم، حمیراارشد، فلمسٹار نور، سمیع ابراہیم، ٹی وی اینکر عمران خان، ہاکی کے کوچ اور سابق اولمپین خواجہ جنید، انور رفیع، سہیل بخاری، ظہور شاہد، طارق طافو، شیبا بٹ، قمر بھٹی، وسیم فاروق صدر پی یو جے ،، عامر غوری، جاوید فاروقی اور جاوید رضا شامل تھے۔ رفاقت علی خان نے تاجدارِ حرم کو گا کر امجد صابری کو خراج تحسین پیش کیا۔ سابق صدر لاہور پریس کلب ارشد انصاری نے کہا کہ روایتی مذمتی بیان اور رقوم کی بجائے اُن کے قاتلوں کو گرفتار کر کے کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے۔ ہم فنکاروں کے ساتھ کھڑے ہیں امجد صابری ہمیشہ ہمارے دلوں میں زندہ رہیں گے۔ سمیع ابراہیم نے رواداری پر مبنی معاشرے کے لیے عملی اقدامات کی ضرورت پر زور دیا۔ ڈائریکٹر پِلاک ڈاکٹر صغرا صدف صاحبہ نے کہا کہ رمضان مبارک میں گلوکار کو قتل کر کے در اصل خیر، حُسن، محبت اور جمالیات کو قتل کرنے کی کوشش کی گئی مگر ہم سب ان کے غم میں شریک ہیں۔ ہم بے حِس نہیں ہم خیر کے لیے کوشاں رہیں گے۔ تعزیتی ریفرنس میں فلمسٹار اچھی خان، ظہور شاہد، ندیم پہلوان، لکی علی، خواجہ نصیر، پرویز الطاف، رئیس انصاری، شکیل زاہد، نوید صدیقی، جاوید یوسف، محمد جمیل، ٹھاکر لاہوری، طاہر بخاری، افضال طالب، عمرشریف، عمران شیخ، محسن شوکت اور دیگر نے شرکت کی۔ نظامت کے فرائض نعیم حنیف نے سر انجام دیئے۔


متعلقہ خبریں