Daily Din News
کراچی :بارش کے بعد شہر کے متعدد علاقوں سے بجلی غائب

کراچی :بارش کے بعد شہر کے متعدد علاقوں سے بجلی غائب


 کراچی میں بارش نے کے الیکڑک کی کارکردگی کا پول کھول دیا۔ شہر کے بیشتر علاقوں میں بجلی غائب ہے جس سے شہریوں کی پریشانی عروج پر پہنچ گئی ہے۔ بادل گرجے ، بادل برسے ، لوگوں نے شکر ادا کیا اور اب بھگت رہے ہیں انسانوں کے بنائے نظام کو۔ گھنٹے بھر کی بارش کے بعد گھنٹوں بیت گئے لیکن بجلی کا انتظام مکمل طور پر بحال نہیں ہوسکا۔ اولڈ سٹی ایریا کیا ، نیوکراچی کیا ، اورنگی کورنگی ، کھارادر ، ڈیفنس ، سولجر بازار ، گلستان جوہر ، کے الیکڑک کا سسٹم بارش جھیلنے کے قابل نہیں۔ بجلی بحال نہ ہونے کی وجہ سے پانی جس کی پہلے ہی قلت رہتی ہے وہ بھی پمپ نہیں ہوسکا جس نے صورتحال کو یک نہ شد دو شد کردیا۔ بجلی پانی کی قلت کے ساتھ شہر کو دو مسائل کثرت سے درپیش ہیں جس میں ایک کچڑا اور دوسرا بارش کاجمع ہونے والا پانی ہے۔ مسائل حل کرنے کےلئے شہری اپنی مدد آپ کے اصول پر کام کر رہے ہیں۔



متعلقہ خبریں