Daily Din News
نو مسلم لڑکی کا ایسا بیان کہ علاقے میں ہلچل مچ گئی

نو مسلم لڑکی کا ایسا بیان کہ علاقے میں ہلچل مچ گئی


چترال کی وادی کیلاش میں ایک نوجوان لڑکی کے اسلام قبول کرنے پر مسلمانوں اور قبائلیوں کے درمیان تنازعہ شروع ہو گیا ہے جبکہ دونوں مذاہب کے پیروکاروں کے درمیان تصادم سے کئی افراد زخمی ہوگئے اورکسی بڑھے سانحے سے بچنے کے لیے پولیس نے لڑکی کو تحویل میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا لیکن دونوں طرف سے تاحال معاملات سلجھائے نہ جاسکے۔ 14 سالہ کیلاش لڑکی رینا قبول اسلام کے بعد واپس گھر چلی گئی اور کہا اس سے زبردستی اسلام قبول کرایا گیا ہے جس پر مشتعل افراد نے اس کے گھر دھاوا بول دیا۔ دوسری طرف سے کیلاش قبائل کے افراد بھی لڑکی کے گھر والوں کی حمایت میں آگئے۔دونوں طرف سے پتھراو¿ کیا گیا جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہو گئے۔پولیس نے بروقت پہنچ کر حالات کو کنٹرول کر لیا اور آنسو گیس کی شیلنگ اور ہوائی فائرنگ کر کے لوگوں کو منتشر کر دیا۔


متعلقہ خبریں