Daily Din News
شہر قائد سے بری خبر آگئی،لاکھوں کا نقصان

شہر قائد سے بری خبر آگئی،لاکھوں کا نقصان


 کراچی میں تین مختلف مقامات پر بھڑکنے والی آگ نے فائر بریگیڈ کی دوڑیں لگوا دیں۔ سائیٹ کی گارمنٹس فیکٹری کی آگ پر پانچ گھنٹے بعد جبکہ ہاکس بے چاول گودام میں دوبارہ بھڑکنے والی آگ پر تین گھنٹے بعد قابو پایا ہی تھا کہ گلبائی میں ٹائر گودام میں دوبارہ بھڑکنے والی آگ نے تیسرے درجے کی شدت اختیار کرلی۔ کراچی میں جمعہ فائر بریگیڈ کے کڑے امتحان کا دن ثابت ہوا۔ رات گئے ہاکس بے اور گلبائی میں آگ لگنے اور صبح سویرے بجھا دینے والی آگ کچھ گھنٹے بعد پھر بھڑک اٹھی جبکہ سائٹ ایریا میں بھی گارمینٹس فیکٹری میں بھی آگ لگ گئی۔ اطلاع ملنے پر پہلے تین فائربریگیڈ کی گاڑیاں پہنچیں۔ آگ کی شدت کو دیکھتے ہوئے مزید دو گاڑٰیاں طلب کی گئیں لیکن فیکٹری میں موجود نائیلون ، کپڑا اور دیگر اشیا میں لگی آگ نہیں بجھ سکی بلکہ اس کی شدت میں مزید اضافہ ہوا تو فائر حکام نے اسے تیسرے درجے کی آگ قرار دے دیا اور شہر بھر کی فائر بریگیڈ کی طلب کی گئیں جنہوں نے پانچ گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پایا۔ ادھر ہاکس بے چاول گودام میں رات گئے آگ کو صبح بجھایا گیا تاہم سہ پہر کو آگ پھر بھڑک اٹھی جس پر فائر بریگیڈ نے تین گھنٹے بعد قابو پایا گودام میں کولنگ کا عمل جاری ہے۔ ادھر شیر شاہ گلبائی کے قریب بھی ٹائر گودام میں رات کو لگنے والی آگ نے دوبارہ شدت اختیار کرلی۔ آگ بڑھتے بڑھتے تیسرے درجے کی شدت اختیار کرگئی۔ فائر بریگیڈ نے شہر بھر کی فائر ٹینڈرز کو گلبائی طلب کرلیا۔


متعلقہ خبریں