Daily Din News
 مرضی سے گیٹ لگائیں گے

مرضی سے گیٹ لگائیں گے

 اسلام آباد‘ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاک افغان سرحد کی مینجمنٹ انتہائی ضروری ہے اور طور خم کے علاوہ دیگر مقامات پر بھی گیٹ بنائے جائیں گے۔اسلام آباد میں صحافیوں کو ہفتہ وار پریس بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا کا کہنا تھا کہ آپریشن ضرب عضب کو 2 سال مکمل ہو چکے ہیں اور اس دوران ہماری فورسز نے بہت کامیابیاں حاصل کی ہیں جس پر ڈی جی آئی ایس پی آر بریفنگ بھی دے چکے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ہمیں اپنی بہادر افواج پر فخر ہے اور دہشت گردی کے خلاف جنگ کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔نفیس زکریا کا کہنا تھا کہ پٹھان کوٹ معاملے پر پاکستان نے بھارت سے تعاون پر مبنی رویہ اپنایا اور جے آئی ٹی کو بھارت میں جو معلومات ملیں ان کی روشنی میں تحقیقات جاری ہیں، پٹھان کوٹ کی بھارتی تحقیقاتی ٹیم کے دورہ پاکستان کا تاحال کوئی فیصلہ نہیں ہوا اور اگر اس حوالے سے کوئی فیصلہ ہوا تو تمام قانونی نکات کو بھی مد نظر رکھا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ کشمیر کے حوالے سے پاکستان کے موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی اور کشمیریوں کی اخلاقی، سفارتی اور سیاسی حمایت جاری رکھی جائے گی۔

متعلقہ خبریں