Daily Din News
پاک سعودی ایک دن عید

پاک سعودی ایک دن عید

 ریاض‘سعودی عرب میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا جس کے بعد عیدالفطر کل 6 جولائی کو ہوگی۔ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سمیت خلیجی ریاستوں میں شوال کا چاند دیکھنے کے لیے اجلاس ہوا تاہم سعودی اعلیٰ عدالتی کونسل کو چاند سے متعلق کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی جس کے بعد سعودی عرب میں شوال کا چاند نظر نہ آنے کا سرکاری اعلان کردیا گیا جس کے مطابق سعودی عرب میں عیدالفطر 6 جولائی کو ہوگی۔دوسری جانب پاکستان میں شوال کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس مفتی منیب الرحمان کی صدارت میں آج لاہور میں ہوگا۔ماہرین فلکیات نے پاکستان میں 5 جولائی کو شوال کا چاند نظر آنے کا امکان ظاہر کیا ہے جب کہ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شوال کا چاند بلوچستان میں نظر آنے کے زیادہ امکانات ہیں

متعلقہ خبریں