Daily Din News
سیالکوٹ : دریائے چناب سے بھارتی باشندے کی لاش برآمد

سیالکوٹ : دریائے چناب سے بھارتی باشندے کی لاش برآمد

سیالکوٹ میں دریائے چناب سے ایک بھارتی باشندے کی لاش برآمد ہوئی ہے جو بھارت سے پانی کے تیز بہاو کی وجہ سے پاکستان آگئی۔ یہ لاش ہیڈ مرالہ کے مقام سے برآمد ہوئی ہے۔ ڈی پی او ڈاکٹر آصف طفیل نے میڈیا کو بتایا کہ یہ لاش بھارت سے تیرتی ہوئی پاکستان آگئی۔ لاش کی شناخت ممکن نہیں لیکن اس کے ہاتھ پر بنے ٹیٹوز سے یہ معلوم ہوا ہے کہ وہ بھارتی باشندہ ہے۔ ٹیٹوز پر ہندی کے الفاط لکھے ہوئے ہیں اس کے علاوہ اس لاش کے گلے میں ایک ہار بھی ہے جس پر چھوٹے بت لٹکے ہوئے ہیں۔ ڈی پی او کا کہنا ہے کہ لاش کو پنجاب رینجرز کے حوالے کر دیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں