Daily Din News
اور پھر شوہر بیوی کے پاو¿ں پڑ گیا

اور پھر شوہر بیوی کے پاو¿ں پڑ گیا


 بیوی کے ساتھ معمولی معمولی بات پر جھگڑا کرنے والا شوہر احاطہ عدالت میں بیوی کے پاو¿ں پڑگیا ، ہاتھ جوڑ جوڑ کر معافی مانگنےلگا ، بیوی پر تشدد اور بات بات پر جھگڑا کرنے والے شوہر اصغر علی کو اپنی غلطیوں کا احساس اس وقت ہوا جب حافظ آباد کی فرح نے دونوں بچوں کی حوالگی کےلیے کیس دائر کیا اور شوہر کی طلبی ہوئی۔ جسٹس شہرام سرورچوہدری نے میاں بیوی کو ایک گھنٹے تک صلح کے لیے مہلت دی تو بس اصغرکی جان میں جان آگئی اور پھر کمرہ عدالت موقع غنیمت جانتے ہوئے بیوی اور سسر کے پاﺅں پڑ گیا۔ اصغر نے بیوی کے سامنے ہاتھ جوڑے ، التجائیں کیں لیکن فرح بی بی اپنے ساتھ ہونے والے ظلم کو دہراتی رہی اور کہا کہ یہ شوہر کے ڈرامے ہیں گھر جا کر پھر تشدد کرے گا۔ میاں بیوی کی صلح کروانے کے لیے فریقین کے وکلا بھی اپنا کردار ادا کر رہے ہیں جس کے بعد عدالت کیس کا حتمی فیصلے کرے گی۔


متعلقہ خبریں