Daily Din News
لاہور: جلال سنز کی دکان میں آتشزدگی سے لاکھوں کا سامان جل کر راکھ

لاہور: جلال سنز کی دکان میں آتشزدگی سے لاکھوں کا سامان جل کر راکھ

لاہور کے علاقے ڈیفنس میں شارٹ سرکٹ سے ایک دکان میں آگ لگنے سے لاکھوں کا سامان جل گیا۔ فائر بریگیڈ نے کافی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پایا۔ بتایا گیا ہے کہ ڈی اےچ اے کے فیز 5میں جلال سنز میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری دکان کو لپیٹ میں لے لیا۔ فائر بریگیڈ کے آنے تک لاکھوں کا نقصان ہو چکا تھا۔ پولیس کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ سے لگی۔


متعلقہ خبریں