Daily Din News
کراچی :وزیر اعلیٰ کے احکامات کے باوجود صفائی مہم نہ شروع ہوسکی

کراچی :وزیر اعلیٰ کے احکامات کے باوجود صفائی مہم نہ شروع ہوسکی

 کراچی کے تمام اضلاع میں ہی وزیر اعلیٰ کے احکامات کے باوجود صفائی شروع نہ ہوسکی۔ ضلع وسطی میں گندگی کے ڈھیر سے علاقے میں مختلف بیماریاں پھیلنے لگیں۔ کراچی کے دیگر اضلاع کی طرح ضلع وسطی میں کچرے اور گندگی کے ڈھیر نے شہریوں کا جینامحال کر دیا ہے۔ گندگی کے ڈھیر نے گلی محلوں کےساتھ مسجد ، فیملی پارک حتیٰ کے ہیتلھ ٹاو¿ن آفس کو بھی نہ بخشا۔ یہاں سے اٹھتے تعفن نے علاقہ مکینوں کو عذاب میں مبتلا کر رکھا ہے۔ گندگی اور کچرے کے ڈھیر نے علاقے میں مچھروں کی بھی بھرمار کر دی ہے جس سے مختلف امراض پھیل رہے ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کی نا اہلی اور کچر ے کے ڈھیر نے روشنی کے شہر کو کچرے کا شہر بنا دیا ہے۔


متعلقہ خبریں