Daily Din News
عوامی خدمت کی اعلیٰ مثال ، یوسی چیئرمین نے جھاڑو اپنے ہاتھ میں اٹھا لیا

عوامی خدمت کی اعلیٰ مثال ، یوسی چیئرمین نے جھاڑو اپنے ہاتھ میں اٹھا لیا

 عوامی خدمت کے دعوے تو سبھی سیاست دان کرتے ہیں کیونکہ یہ دعویٰ ہی عملی سیاست کا پہلا قدم ہے ، لیکن میدان عمل میں بہت کم لوگ اس میں ثابت قدم رہتے ہیں۔ لاہور میں یونین کونسل 142 مسکین پورہ میں چیئرمین جہانگیر درانی نے عوامی خدمت کا عملی ثبوت دیتے ہوئے نہ صرف صفائی کیلئے جھاڑو اپنے ہاتھ میں اٹھائی بلکہ عوامی خدمت کے دیگر دعوے داروں کو بھی یہ سبق دیا کہ خدمت حقیقی معنوں میں کیسے کی جاتی ہے ،یونین کونسل 142 مسکین پورہ میں خاکروبوں نے ہڑتال کر دی جس سے علاقہ میں گندگی اور غلاظت کے ڈھیر لگ گئے ، عوامی شکایات چیئرمین کے دفتر تک پہنچیں تو انہوں نے فوری طور پر احکامات جاری کئے کہ علاقہ میں صفائی کے انتظامات کئے جائیں لیکن خاکروبوں کیجانب سے کی جانے والی ہڑتال کے باعث ایسا نہ کیا جاسکا ، جس پر جہانگیر درانی نے عوام سے کئے گئے وعدے نبھانے کی خاطر خود اپنے ساتھی کونسلرز کے ساتھ جھاڑو ہاتھ میں اٹھایا اور اپنے یونین کونسل کی گلیوں میں صفائی کرنے کا ا?غاز کر دیا۔ جہانگیر درانی کے ساتھ کونسلرز چاچا طفیل اعوان ، فضل اعوان اور طارق محمود بھی پیش پیش تھے جنہوں نے تھوڑی دیر میں علاقے کی گلیوں کی جھاڑو دے کر صفائی کر دی اور عوام کو گندگی اور تعفن سے نجات دلا دی۔ جہانگیر درانی کے اس اقدام کو ان کے حلقے کی عوام کی جانب سے بے حد پذیرائی ملی اور عوام نے تالیاں بجا کر جہانگیر درانی کے جذبے کو خراج تحسین پیش کیا ، جہانگیر درانی کا کہنا تھا کہ وہ باتوں سے نہیں عملی اقدامات سے عوام کی خدمت کرنا چاہتے ہیں ، انہوں نے ا?ج اپنے عمل سے اپنے دعوے کو ثابت کیا اور مستقبل میں بھی اگر انہیں ایسا کوئی کام کرنا پڑا تو انہیں کسی قسم کی کوئی ہچکچاہٹ نہیں ہوگی۔


متعلقہ خبریں