Daily Din News
ملکی تاریخ میں بجلی کی پیدوار میں نیا سنگ میل عبور

ملکی تاریخ میں بجلی کی پیدوار میں نیا سنگ میل عبور


وزارت پانی و بجلی کے ترجمان کے مطابق ملک میں بجلی کی پیداوار 17 ہزار 350 میگا واٹ کے ساتھ ملکی تاریخ میں نیا سنگ میل عبور کر لیا گیا، یہ پیداوار گذشتہ سال کی نسبت500 میگاواٹ زیادہ ہے۔ وزارت بجلی و پانی کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بجلی کے ترسیلی نظام میں بھی بہتری لائی گئی ہے جس سے بجلی کے موجودہ ٹرانسمیشن سسٹم میں 17 ہزار 350میگاواٹ بجلی کو استعمال میں لایا جا رہا ہے جو بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت کا 87 فیصد ہے۔ اتوار کو ملک کے 90 فیصد سے زائد دیہی علاقوں اور98 فیصد شہری علاقوں میں بجلی کی بلاتعطل فراہمی جاری رہی۔ واضح رہے کہ حکومت نے 2018 تک ملک سے لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کا اعلان کررکھا ہے اور اس سلسلے میں ملکبھر میں بجلی کی پیداوار کے کئی منصوبے تکمیل کے مراحل میں ہیں :-


متعلقہ خبریں